امریکہ کے صدارتی انتخابات کواب محض چھ دن باقی رہ گئے ہیں اور اس درمیان
رائٹر/ اپساس کے تازہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری
کلنٹن نے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر پھر برتری حاصل کر لی ہے۔ محترمہ کلنٹن اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ایک دوسرے کے کردار پر تہمت لگانے کا
سلسلہ جاری رہنے کے درمیان رائٹر /
اپساس کے تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
ہلیری نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی ہے اور وہ گزشتہ ہفتے کے پوائنٹس پر
پہنچ رہی ہیں۔ متعددقومی سروے میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے ذاتی ای میل کا تنازعہ آنے
کے بعد جمعہ سے دونوں امیدواروں کے درمیان برتری کا فرق کم ہو رہا تھا اور
مسٹر ٹرمپ آگے نکل رہے تھے لیکن اب پھر سے پانسہ پلٹ گیا ہے۔